لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آڈیٹوریم میں ٹی بی کے مرض کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کاانعقاد

جمعرات 24 مارچ 2016 17:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے آڈیٹوریم میں ٹی بی کے مرض کے عالمی دن پر ایک روزہ سیمنار کا انعقادکیاگیا ۔جس میں تینوں تدریسی ہسپتالوں کے ماہرامراض ٹی بی،میڈیکل سپیشلسٹ اورٹرینی میڈیکل آفیسرز نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے مرض کی تشخیص ،علامات،علاج،باالخصوصی مزاحمتی ٹی بی کے بار ے میں تفصیلی لیکچر زدیئے۔

صوبائی ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مقصود علی نے 2015 کے ٹی بی کے مریضوں کے اعداد وشمار کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پلمونیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے مزاحمتی ٹی بی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مزاحمتی ٹی بی میں روزبروز اضافہ کی وجوہات کاذکرکیا اورلیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مزاحمتی ٹی بی کے مرکز ،علاج کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہاکہ مزاحمتی ٹی بی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں پانچویں نمبرپرہے عالمی دن کے موقع پرپاکستان چسٹ سوسائٹی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خیبرمیڈیکل کالج پشاورمیں بھی ٹی بی کے مرض کے بارے میں لیکچر ،سوال وجواب کاسیشن اور واک کابھی اہتمام کیاگیا جبکہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے چیسٹ سوسائٹی کے عہدیداروں نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

پشاورکے علاوہ صوبے کے دوسرے شہروں میں صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام اور چسٹ سوسائٹی کے باہمی تعاون سے مختلف پروگرام بھی ترتیب دیئے گئے اور مرض کے بارے میں عوام کی آگاہی کے لئے تینوں تدریسی ہسپتالوں میں بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں