پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات
تازہ ترین : 1

پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء)صوبائی دارلحکومت پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات رہے۔پولیس حکام کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر دو ہزار پولیس نفری سیکیورٹی نے فرائض سرانجام دیئے،کینٹ اور سٹی کے مختلف حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات رہیں۔یوم پاکستان کی ریلیاں اور پروگراموں کے موقع پر بھی پولیس نے فرائض سرانجام دیں۔ نواحی علاقوں بالخصوص فاٹا سے ملحقہ علاقوں متنی، بڈھ بیر، سربند اور متھرا میں پولیس کی اضافی گشت بھی جاری رہیں۔

وقت اشاعت : 23/03/2016 - 16:21:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں