پشاور‘ فائرنگ سے پاک فضائیہ کا سابق افسر قتل
تازہ ترین : 1

پشاور‘ فائرنگ سے پاک فضائیہ کا سابق افسر قتل

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ۔2016ء)پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاک فضائیہ کے سابق افسر کو قتل کر دیا ‘مقتول لطیف الرحمان پاک فضائیہ کا سابق افسر اور نجی یونیورسٹی میں پڑھاتا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ائرفورس کا سابق افسر لطیف الرحمان حیات آباد فیز 6 میں بھائی کے گھر سے نکلا تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کے بعد لطیف الرحمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، پولیس کے مطابق مقتول پاک فضائیہ کا سابق ملازم تھا اور نجی یونیورسٹی میں پڑھاتا تھا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/03/2016 - 12:31:49

اپنی رائے کا اظہار کریں