پشاور،وارڈن پولیس کی ڈیوٹی 4اپریل سے شروع

منگل 22 مارچ 2016 12:03

پشاور۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت پشاور کے اندرون شہر میں ٹریفک اژدھام کو کنٹرول کرنے کیلئے 100اہلکاروں پرمشتمل وارڈن پولیس فیز تھری کا دستہ 4اپریل کو اہم پوائنٹس پر ڈیوٹیاں سرانجام دینا شروع کردیگا جبکہ ٹریفک وارڈن فیز تھری کے پٹرولنگ کیلئے 19عدد 250سی سی موٹر سائیکلیں بھی جاپان سے درآمد کرلی گئی ہیں جو اگلے ہفتہ وارڈن پولیس کے حوالہ کردی جائینگی‘ پولیس سے رشوت کے خاتمے کیلئے لائسنس پررشوت سے انکار کا نعرہ لکھنا شروع کردیاگیاہے‘ تاکہ لینے اور دینے والے کو شرمندگی ہو اور اس لعنت سے بچاجاسکے‘ یہ اعلانات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک وارڈن پولیس پشاور صادق حسین بلوچ نے گزشتہ روز کیے‘ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹررحیم حسین خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں