رحمان بابافلائی اوور سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت

منگل 22 مارچ 2016 12:01

پشاور۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء )ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے رحمان بابا فلائی اوور کے ارد گرد تجاوزات کے بھرمار کا نوٹس لیتے ہوئے پی ڈی اے کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی جبکہ ٹریفک اژدھام کو کنٹرول کرنے کیلئے ایس ایس پی ٹریفک کو صبح 6بجے سے رات 8بجے تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے‘ رحمان بابافلائی اور‘احمدفراز چوک کی تزین وآرائش کی بھی ہدایت جاری کی ہے‘ ضلع ناظم نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے عوام کی نشاہدی پر رحمان بابافلائی اوور‘ رنگ روڈ میں فلائی اوور کی خراب صورتحال میں لائٹس کی بندش ‘پل کے نیچے تجاوزات کی بھرمار اور ٹریفک جام کانوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے پل کے نیچے تمام ترتجاوزات کے خاتمے‘ اور پل کے اوپر نئے سوڈیم سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ‘پل کی تزین وآرائش کے احکامات جاری کیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں