جمرود‘ محکمہ سی این ڈبلیو ہائی وے کے زیر اہتمام صفائی مہم شروع
تازہ ترین : 1

جمرود‘ محکمہ سی این ڈبلیو ہائی وے کے زیر اہتمام صفائی مہم شروع

جمرود۔22 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ۔2016ء )محکمہ سی این ڈبلیو ہائی وے کے زیر اہتمام جمرود بازار میں صفائی مہم شروع ہوگئی ہے‘ اس سلسلے میں محکمہ سی این ڈبلیو ہائی وے کے اہلکاروں نے مہم میں حصہ لیا‘ محکمہ سی این ڈبلیو کی انجینئرسید الابرار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمرود میں پولٹیکل انتظامیہ نے ہفتہ صفائی شروع کی جس میں بازار یونین کے علاوہ جمرود کے تمام ڈیپارٹمنٹ نے حصہ لیا اس لیے ہمارے محکمے کے تمام افراد بھی صفائی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 11:56:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں