پشاور میں شجرکاری مہم کی تقریب میں عمران خان کی روانگی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے

پیر 21 مارچ 2016 18:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقے ریگی للمہ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کی تقریب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی روانگی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے،کوئی دو پیکٹ اڑالے گیاکسی کے ہاتھ ایک بھی نہ آ سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پشاور کے علاقے ریگی للمہ ٹاؤن میں ہونے والی شجرکاری مہم کی تقریب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شرکت کی۔ تاہم عمران خان جب خطاب کے بعد روانہ ہوئے تو تقریب بدنظمی کا شکار ہو گئی اور پی ٹی آئی کارکنان کھانا لانے والی گاڑی پر ٹوٹ پڑے، دھکم پیل میں جس کے ہاتھ جو لگا لے اڑا،کسی کے کھانے کے دو پیکٹس چھین لئے تو کسی کے ہاتھ ایک پیکٹ بھی نہ آیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں