آفتا ب احمدخان شیرپاؤ کا خیبر پختونخوا اور فاٹا میں شدید بارشوں اور برفانی تودے ..
تازہ ترین : 1

آفتا ب احمدخان شیرپاؤ کا خیبر پختونخوا اور فاٹا میں شدید بارشوں اور برفانی تودے گرنے سے ہونیوالے نقصانات پر اظہارافسوس

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں شدید بارشوں اور برفانی تودے گرنے کی بدولت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور اس اندوہناک گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انھوں نے بارشوں کی بدولت ہونے والی جانی و مالی نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ متعدد مکانات،فصلیں اور باغات تباہ ہوئے ہیں اور لینڈ سلائینڈگ کی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جس پر دلی رنج و غم اور دکھ ہوا۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل دادرسی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ان کی فوری بحالی اور امداد کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 18:28:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں