الزامات لگانے والے پرویز رشیدآئیں اور ہماری شجرکاری مہم دیکھیں کہ کس طرح تحریک ..
تازہ ترین : 1

الزامات لگانے والے پرویز رشیدآئیں اور ہماری شجرکاری مہم دیکھیں کہ کس طرح تحریک انصاف حال کے ساتھ مستقبل کیلئے بھی سوچتی ہے،جلد شجر کاری مہم کیلئے اسلام آباد بھی جائیں گے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا پشاور میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والے پرویز رشیدآئیں اور ہماری شجرکاری مہم دیکھیں کہ کس طرح تحریک انصاف حال کے ساتھ ساتھ مستقبل کیلئے بھی سوچتی ہے،جلد شجر کاری مہم کیلئے اسلام آباد بھی جائیں گے۔وہ پیر کو ریگی للمہ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ بچوں کا حوصلہ اور جذبہ دیکھ کر یقین ہو گیا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، تحریک انصاف حال کے ساتھ مستقبل کیلئے بھی سوچتی ہے، پرویز رشید میں جرات نہیں کہ وہ ہماری شجر کاری مہم دیکھنے کیلئے پشاور آئیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کو بتانے کیلئے ہم اسلام آباد میں شجرکاری کرنے آ رہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 16:58:31

اپنی رائے کا اظہار کریں