خیبرپختونخوا میں این جی اوز کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

پیر 21 مارچ 2016 16:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئی ڈی پیز اور مختلف کمیونٹیز کیلئے ریلیف کاکام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔

(جاری ہے)

مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ کے بعد ہی غیر سرکاری تنظیموں کو مزیدکام کرنے کی اجازت دی جائے گی،پی ڈی ایم اے کے مطابق غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی جانچنے کرنے کیلئے 7 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہر ٹیم 6 ارکان پر مشتمل ہے، جو مختلف اضلاع میں قدرتی آفات کے متاثرین اور خطرات سے دوچار افرادسے ملاقات کے بعد این جی اوز کی کارکردگی رپورٹ تیار کریگی، حتمی رپورٹ آنے کے بعد ہی این جی اوز کو مزیدکام کی اجازت دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 30 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیموں کو پی ڈی ایم اے نے این او سیز جاری کررکھی ہیں، یہ اجازت نامے 2015 ء اور 2016 ء کے دوران جاری کئے گئے۔این او سیز کا دورانیہ 1 سے 6 ماہ کا ہے، یہ غیر سرکاری تنظیمیں صوبے کے 4 اضلاع بنوں، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور کرک میں آئی ڈی پیز کیلئے کام کررہی ہیں ‘ 11 اضلاع میں مختلف کمیونٹیز کی بحالی میں بھی این جی اوزمصروف ہیں، جن میں سے 12 این جی اوز کیاجازت ناموں میں رواں سال توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں