پشاورکے علاقہ یکہ توت میں حساس اداروں کی کارروائی ‘ دومبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار ..
تازہ ترین : 1

پشاورکے علاقہ یکہ توت میں حساس اداروں کی کارروائی ‘ دومبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء)پشاورکے علاقہ یکہ توت میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کاروائی یکہ توت کے علاقہ میں کی ، جہاں ایک گھر سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتارکیاگیا۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرزکاتعلق فاٹا کی ایک کالعدم تنظیم سے ہے، جو پولیس اور اہل تشیع کے علما ء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 14:56:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں