خیبرپختونخوا میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34ہو گئی‘سب سے زیادہ ..
تازہ ترین : 1

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34ہو گئی‘سب سے زیادہ ہلاکتیں چترال میں ہوئیں

پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں سے ہلاکتوں و نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34ہو گئی،سب سے زیادہ ہلاکتیں چترال میں ہوئیں۔پیر کو پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34ہو گئی ہے اور سب سے زیادہ9 ہلاکتیں چترال میں ہوئیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث112 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، بارشوں کے باعث 154 مویشی ہلاک ہوئے ہیں، بارشوں کے باعث چترال، لوئر دیر اور اپر دیر میں نقصانات ہوئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد، بنوں، ٹانک اور لکی مروت میں بھی مکانات کو نقصان پہنچا ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 14:24:47

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں