اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام ، تین رکنی گروہ گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیا گیا

پیر 21 مارچ 2016 11:57

پشاور۔21 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے علاقہ غیر سے پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین رکنی گروہ کوگرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا‘ ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کو اطلاع ملی کہ کسی بھی علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او متنی اسرار علی شاہ کی نگرانی میں قائم خصوصی ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران شک کی بناء پر موٹر کار نمبر اے ایس 594کو شک کی بناء پر روک کر تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 35پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان نوید‘ پرویز اور نویدالرحمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں