پشاور‘ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن‘9 افغانوں سمیت 37 مشتبہ افراد ..
تازہ ترین : 1

پشاور‘ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن‘9 افغانوں سمیت 37 مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مارچ۔2016ء)پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران 9 افغان باشندوں سمیت 37 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن نواحی علاقہ سربند میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 37 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں 89 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔مشتبہ افراد کے قبضہ سے ایک ریپیٹر، ایک پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ لیڈیز پولیس کی مدد سے 100سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/03/2016 - 12:55:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں