تحریک انصاف صوبے میں زرعی اور صنعتی انقلا پ برپا کرنے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے،پرویز خٹک
چشمہ رائٹ بینک کینال سے ڈی آئی خان کی دو لاکھ اسی ہزار ایکٹر اراضی سیراب ہوگی، سو ملین کیوبک گیس سے سستی بجلی بناکر پانچ صنعتی بستیوں میں قائم کارخانوں کو فراہم کرکے لاکھوں افرادکو روز گار فراہم کرینگے،،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 19 مارچ 2016 21:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف صوبے میں زرعی اور صنعتی انقلا پ برپا کرنے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے۔ چشمہ رائٹ بینک کینال سے ڈی آئی خان کی دو لاکھ اسی ہزار ایکٹر اراضی سیراب ہوگی۔ سو ملین کیوبک گیس سے سستی بجلی بناکر پانچ صنعتی بستیوں میں قائم کارخانوں کو فراہم کرکے لاکھوں افرادکو روز گار فراہم کریں گے وفاقی حکومت کے تمام معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔
پاک چائنہ اقتصادی راہداری پروفاق کو خط ارسال کر کے تمام مطالبات اور تحفظات سے اگاہ کردیا ہے ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے پیسکو حکام اور وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر بجلی چوروں اور نادھندگان کے خلاف صوبائی حکومت بھر پور آپریشن کرے گی۔(جاری ہے)
لوڈ شیڈنگ میں بہت جلد واضح کمی آئے گی۔ صوبائی حکومت پیسکو نادھندگان کے خلاف بھر پور کاروائی کرے گی۔
وہ مانکی شریف نوشہرہ میں افراسیاب خٹک اور شا ہ نواز خٹک کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقاریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، تحصیل کونسلر احد خٹک، ممبر ضلع کونسل نظامپور ذوالفقار خٹک بھی موجود تھے۔ پرویز خٹک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز پیسکو بورڈ کے اجلاس میں نئے پیسکو چیف کولوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ اور غلط جرمانوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کے تحفظات اور عوامی شکایت کے حوالے سے آگاہ کیا اور وفاقی حکومت کو بھی واضح الفاظ میں یہ بات کہی کہ خیبرپختونخوا کی چھ سو میگا واٹ بجلی کاکوٹہ چوری ہورہا ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں ناروا لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور اسی طرح بجلی کا فرسود ہ نظام بھی آڑے آرہا ہے۔ نئے پیسکو چیف اور پورے بورڈ نے صوبائی حکومت کے موقف کوتسلیم کیا اورا گلے ماہ سے لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی کا وعدہ کیا اور صوبائی حکومت سے بجلی چوروں اورنادھندہ گان کے خلاف کاروائی کے تعاون کو جو مطالبہ کیا گیا صوبائی حکومت اس میں پیسکوکا بھر پور ساتھ دے گی تاکہ جن جن فیڈرز پر چوری کی جارہی ہے اس کو روکا جائے اور نادھندہ گان سے وصولی ممکن ہو۔ انھوں نے کہا کہ پانچ سو میگاواٹ بجلی کاکوٹہ 2008 سے ہمیں نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے شارٹ فال میں اضافہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے اند ر نیا شیڈول آئے گا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غریب عوام کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ صوبہ بھر میں ترقیاتی کام یکساں بنیادوں پر جاری ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اجلاسوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چشمہ رائٹ بنک کینال کو پی ایس ڈی پی میں شامل کردیا ہے جس کے لیے صوبہ 35 فیصد اور وفاق 65 فیصد حصہ ڈالے گا۔ انھوں نے کہا کہ اضافی گیس کی تفصیلات وفاقی حکومت کو ارسا ل کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سستی گیس سے بجلی بناکر کارخانہ داروں کو دیں گے تاکہ بے روزگاری میں کمی آئے اور صوبے میں کارخانے قائم ہوں جس سے ہمارے صوبے کی معیشت بہتر ہو کیونکہ دہشت گردی کی وجہ سے اس صوبے کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے اہم مسائل تعلیم ،صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہمیں خزانے پر بوجھ بننے کے بجائے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کرنا ہو گا ،سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی
خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں
کامیابی حاصل کرنے اور اقوام عالم کا ہم پلہ بننے کے لیے ہمیں تمام تر شعبوں میں آگے بڑھنا ہوگا، صوبائی ..
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں میٹرک امتحانات میں پرچے آئوٹ ہونے کا سلسلہ جاری
پولیس نے امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کےلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، ڈی پی او مردان
وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کوہستان لوئر میں 17 میگاواٹ ..
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے مالی امداد برین ٹیومر کا شکار ڈیزاسٹر ریسکیور کے حوالے کر دی
محکمہ صحت خیبر اور ادارہ برائے بحالی جسمانی معذوران کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ
پشاور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کا اجلاس
ڈیجیٹل سکل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ DECODE کے تحت KP کی سب سے بڑی IT بھرتی مہم کا انعقاد کیا گیا
پشاور ،غیر قانونی و غیر معیاری ایرانی پٹرول کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند