پی ڈی ایم اے نے کے پی کے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر ..
تازہ ترین : 1

پی ڈی ایم اے نے کے پی کے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مکانات کی چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ،19 زخمی ہوئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں سے مکانات کی چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے جبکہ صوبے میں 95 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افرادکاتعلق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہیں۔ضلع پشاورمیں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے باعث صوبے میں 131 مویشی ہلاک ہوئے ۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 20:32:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں