امتحانی مراکز کے اردگرددفعہ 144نافذ
تازہ ترین : 1

امتحانی مراکز کے اردگرددفعہ 144نافذ

پشاور۔17 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں میٹرک کے جاری امتحانات کے دوران غیر متعلقہ افراد کے امتحانی مراکز کے داخلے پر دفعہ 144نافذ کردی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے میٹرک کے جاری امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے دورے کرکے امتحانی مرکز میں تعینات عملے سے ملے اور ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی‘ انہوں نے موقع پر تعینات پولیس اور عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز کی اردگردداخلے کی اجازت نہ دیں ۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:37:36

اپنی رائے کا اظہار کریں