ادارہ امراض گردہ کے زیر اہتمام گردوں کے عالمی دن کی مناسبت سے واک

جمعرات 17 مارچ 2016 13:37

پشاور۔17 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء )ادارہ امراض گردہ (آئی کے ڈی )حیات آباد پشاور میں گردوں کا عالمی دن منایاگیا۔

(جاری ہے)

مرض کی روک تھام اور لوگوں میں شعور اجاگرکرنے کے لیے واک کا اہتمام بھی کیاگیا ،جس کی قیادت سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر یوسف جمال نے کی واک میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر اورکزئی ‘ پروفیسر سلطان ‘پروفیسر ڈاکٹر بختاور گل اورڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر افتخار علی بھی شریک ہوئے‘ شرکاء نے بینرزاٹھارکھے تھے جن پر مرض کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے نعرے درج تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں