پشاورمیں سرچ آپریشن، 50مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد
تازہ ترین : 1

پشاورمیں سرچ آپریشن، 50مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد

پشاور۔17 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )پشاورکے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے‘ پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد اور کوتوالی کے علاقوں میں کیاگیا‘ آپریشن کے دوران 4 افغان باشندوں سمیت50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ مشتبہ افراد کے قبضہ سے 3 پستول، 2 ریپیٹرز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے‘ آپریشن کے دوران لیڈِیز پولیس اور سنیفر ڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 13:09:52

اپنی رائے کا اظہار کریں