وزیر معدنیات انیسہ زیب کا پشاور صدر بم دھماکے ،رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب اکبرحیات کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 16 مارچ 2016 19:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کی وزیرمعدنی ترقی ومحنت انیسہ زیب طاہرخیلی نے پشاور صدر میں سیکرٹریٹ بس بم دھماکے پرشدید افسوس کااظہارکرتے ہوئے اس واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کو عظیم سانحہ قراردیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے مذکورہ المناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اوزخمیوں کی جلد ازجلد صحت یابی کے لئے اﷲ تعالیٰ سے دعاکی ہے اورغمزدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔

درایں اثناء صوبائی وزیر نے ممبرصوبائی اسمبلی اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ارباب اکبر حیات کے انتقال پر بھی گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم رکن صوبائی اسمبلی کی رحلت سے صوائی اسمبلی ایک متحرک قانون ساز سے محروم ہوگئی ہے اوریہ خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کااظہارکیااور مرحوم کی مغفرت کیلئے اﷲ تعالیٰ سے دعاکی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں