پشاور،پوری قوم ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے ،حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ، پرعزم ہے،شہرام ترکئی

بدھ 16 مارچ 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی نے پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف ایک بہیمانہ اور بزدلانہ قدم قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اورغمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہار کیاہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ اقدامات سے عوام اورحکومت کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔پوری قوم ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اورحکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد اورپرعزم ہیں۔ شہرام خان تراکئی نے واقعے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں