پشاور، سیکرٹیریٹ کی بس میں دھماکہ، 5افراد جاں بحق، متعدد افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 16 مارچ 2016 08:27

پشاور، سیکرٹیریٹ کی بس میں دھماکہ، 5افراد جاں بحق، متعدد افراد زخمی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں دھماکہ ہوا جس میں5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ نوتھیہ کے قریب سیکرٹریٹ کی بس میں ہوا ہے۔سرکاری ملازمین کی یہ بس مردان سے پشاور آ رہی تھی۔

(جاری ہے)

دھماکے بارے مختلف اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کچھ ذرائع کے مطابق دھماکہ بس کے اندر ہوا جبکہ کچھ ذرائع کے مطابق دھماکہ بس کے قریب ہوا۔ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں