چوک گاڑی خانہ لاہوری سے گلبہار نمبر4 تک چلنے والے چنگ چی رکشوں کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ‘ شہریوں کا حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ
منگل 15 مارچ 2016 17:09
پشاور۔15 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )چوک گاڑی خانہ لاہوری سے گلبہار نمبر4 تک چلنے والے چنگ چی رکشوں کی بندش کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں شہریوں ہارون لقمان آفریدی ‘ احتشام الدین ‘ عمر ندیم ‘ شیراز ‘ زوہیب الحسن اور دیگر نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار چوک گاڑی خانہ سے گلبہار نمبر4 تک چلنے والے چنگ چی رکشوں کو گلبہار روڈ پر چلنے نہیں دیتے ۔
انہوں نے کہاکہ چنگ چی رکشوں کے چلنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے تاہم اس پر ٹریفک پولیس اہلکار عملدرآمد نہیں کر رہے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کا قبلہ بھی درست کیا جائے جو رشوت لے کر بعض چنگ چی رکشوں کو مخصوص راستوں پر چلنے کی اجازت دیتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چوک گاڑی خانہ لاہوری سے گلبہار جانے والے لوگوں کو چنگ چی رکشوں کی بندش کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہ ٹیکسی یا عام رکشوں میں نہیں جا سکتے جس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیکسی یا عام رکشے والے ان سے سو روپے کرایہ طلب کرتے ہیں جو کہ ان کے بس سے باہر ہے ۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چوک گاڑی خانہ سے گلبہار نمبر4 تک چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ چنگ چی رکشے والے بھی سکون کا سانس لے سکیں کیونکہ رکشوں کی بندش کی وجہ سے ان کے گھر فاقوں تک نوبت آ چکی ہے۔ شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ چنگ چی رکشوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا باقاعدہ فیصلہ موجود ہے جس پر عملدرآمد کرانا حکومت کا فرض ہے ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرائے جنگوں میں ہم ایندھن بنے رہے۔ جہاد کے نام پر جو جنگ ہوئی وہ ہماری جنگ نہیں تھی،اسد قیصر کی پریس کانفرنس ..
[وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس،بجٹ ..
g40 سال سے ایک ہی کام کیا، عوامی خدمت، حاجی غلام علی
qواپڈا ہائیڈرو یونین وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا خصوصی اجلاس،بجٹ امور سے متعلق اہم فیصلے
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ ..
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا،مزمل اسلم
ڈی پی او چارسدہ نذیر خان کا کرائم میٹنگ سے خطاب، سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا ..
گلبہار پولیس کی کارروائی، راہ چلتے شہریوں سے موبائل چھینے میں ملوث ملزمان گرفتار
پشاور کے مختلف علاقوں میں گاڑی کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار، تین کلوگرام چرس ..
-ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ عبد اللہ جلال خان کی بروقت کارروائی، ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن مسلح ملزمان ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا