مردان ریجن میں کارروائی ،تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے3 دہشت گرد گرفتار،بھاری ..
تازہ ترین : 1

مردان ریجن میں کارروائی ،تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے3 دہشت گرد گرفتار،بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا‘ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مردان کے علاقے ناڑو شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی عمل میں لا کر گھیرے میں لے لیا۔

دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ چند منٹ کی فائرنگ کے تبادلہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں سلمان‘ حیات عالم اور کاشف الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان مہمند ایجنسی سے ہے جن کے قبضے سے کلاشنکوف‘ 2 پستول‘ 3 دستی بم اور بارودی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 16:50:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں