خیبر پختونخوا میں بارشوں کے چھتیں گرنے سے مزید چار افراد جاں بحق
تازہ ترین : 1
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے چھتیں گرنے سے مزید چار افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے چھتیں گرنے سے مزید چار افراد جاں بحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء)خیبر پختونخوا میں بارشوں کے چھتیں گرنے سے مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق پشاور میں بارش کے باعث تبلیغی مرکز کے قریب ایک خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خالد اور اس کی بہن شامل ہیں اس کے علاوہ ناصر باغ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئے ‘پشاور میں بارش کے باعث تبلیغی مرکز کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ 7 روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ۔

وقت اشاعت : 15/03/2016 - 14:12:20

اپنی رائے کا اظہار کریں