پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے صوبے بھر میں ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

پیر 14 مارچ 2016 20:48

پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے صوبے بھر میں ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے حالیہ بارشوں سے صوبے بھر میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جبکہ جمعرات کے روز سے بارشوں کے نئے سلسلہ کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے بارے میں پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابطق صوبے بھر میں چار افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 21 مکانات تباہ ہوئے ہیں پی ڈی ایم اے ذرایع کے مطابق بارشوں سے ملاکنڈ اور ٹانک میں ایک ایک بنوں میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

اسی طرح مردا ن میں تیرہ ٹانک میں چار دیر لوئر اور پشاور میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ایبٹ آبا د ملاکنڈ صوابی اور ٹانک میں 21 مکانات کو نقصان پہنچا پی ڈی ایم کے مطابق جمعرات سے بارشوں کے نئے سلسلے کی بھی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ ملاکنڈ اور ہزار ڈویزن میں سیلابی صورت حال پیدا ہو نے کے خدشے کا اظہار کیا ہے پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ادرواں اور متاثرین کو ایمر جنسی کی صورت میں فون نمبرات 0919213959 اور 0919213845 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں