پشاور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی اور قدیمی نوادرات بیرون ملک سمگل کرنے ..
تازہ ترین : 1

پشاور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی اور قدیمی نوادرات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)پشاور پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی اور قدیمی نوادرات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ریگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے بھاری تعداد میں قیمتی اور قدیمی نوادرات برآمد کر لئے ہیں جوکہ کئی سالوں پرانے ہیں،پولیس کے مطابق نوادرات میں مورتیاں اور قدیمی برتن وغیرہ شامل ہیں نوادرات بیرون ملک سمگل کنے کی کوشش کی جارہی تھی پولیس دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 20:44:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں