تیز بارش اور ژالہ باری کی پیشن گوئی کے پیش نظر کسانوں کو ضروری اقدامات کی ضروری ہدایات جاری
پیر 14 مارچ 2016 17:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) صوبائی زرعی اطلاعات ،ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواکی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام کاشتکاروں کو خبردار کیاگیا ہے کہ رواں ہفتے متوقع تیز بارش اورژالہ باری کے نتیجے میں کھڑی فصلات کو درپیش نقصانات سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ محکمہ زراعت نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ متوقع بارشوں سے موسم ربیع کی فصلات گندم، چنا اورسبزیات کوپہنچنے والے نقصانات کاکافی خطرہ موجودہے۔
ا س لئے کسان حفظ ماتقدم کے طورپر سبزیات کو دی جانے والی آبپاشی فوری طورپر روک دیں ۔کھیت سے نکاسی آب کاایمرجنسی بنیادوں پر انتظامات کریں اورکھیت میں ہرگز پانی کھڑانہ ہونے دیں۔ سبزیات کو ژالہ باری سے بچانے کے لئے دوران بارش کھیت پر پلاسٹک کاکور چڑھائیں۔(جاری ہے)
اسی طرح ترتیب شدہ ہر قسم کاسپرے وغیرہ موخر کردیں۔ کیونکہ بارشوں کی صورت میں زرعی زہروں کااثر ضائع ہوجاتاہے ۔
وہ زمیندار جنہوں نے نائٹروجنی کھاد استعمال کرلی ہے اسے بھی فی الفور رکوادیں ۔بارش کے بعد زمین کی وتر حالت میں بھی نائٹروجنی کھاد استعمال کی جاسکتی ہے ۔زیادہ بارشوں کی صورت میں گندم کی فصل پرفنجائی سے پیدا ہونے والی بیماریاں کالی کنگھیاری اورزردکنگھیاری کاشدید حملہ ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں کسان باقاعدگی سے اپنے کھیت کاجائزہ لیا کریں۔ کسی بھی کھیت میں بیماری سے متاثرہ پودے نظر آنے کی صورت اس پودے کو نکال کرکہیں دورزمین میں گہرا دبایاجائے تاکہ بیماری کے پھیلاوٴ کو ختم کرکے یاکم کرا کے گندم کی فصل کو زیادہ نقصان سے بچایا جاسکے۔ بارش کے بعد تیلیہ نامی کیڑے کاحملہ ہونے کا خطرہ رہتاہے۔ کھیت کامتواتر جائزہ لینا چاہیے اورتیلیہ کے حملے کی صورت میں زرعی ماہرین کے مشورے سے ضروری زہرپاشی کرنی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا
فنی تعلیمی اداروں کوہنر سکھانے کےساتھ انہیں ریسورس جنریشن کاذریعہ بنایا جائے،معاون خصوصی برائے فنی ..
ضلعی انتظامیہ پشاور کی کاروائی،جاری میٹرک امتحانات کے موقع پر پاکٹ گائیڈکی فروخت پرتین دکاندار گرفتار
خیبرپختونخوا،کابینہ سے بجٹ منظوری کے خلاف کیس، پشاور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور،تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گرکر جاں بحق
صوابی پولیس کی کاررئی،بین الضلاعی منشیات سمگلر گرفتار ،350 گرام آئس برآمد
جدید ٹیکنالوجی کے آلات نے تعلیمی شعبہ سمیت تمام شعبوں میں آسانیاں پیدا کی ہیں،گورنر خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں بارشوں وبرفباری کانیاسلسلہ29اپریل تک جاری رہنےکا امکان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرپشاورکاریسکیو1122سٹیشن 10شاہ عالم کادورہ، اہلکار وں کوچوکس رہنےکی ہدایت کی
حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے بات چیت سے تازہ ترین چار نئے انکشافات سامنے آئے جو عوام کیلئے اچھے نہیں ..
پشاور،جنوبی اضلاع میں زراعت کی ترقی کیلئے اہم قدم
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی