فاٹا میں بارشوں سے 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ‘ ایف ڈی ایم اے

پیر 14 مارچ 2016 15:07

پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء ) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا میں گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں کے باعث رونما ہونے والے مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پیر کے روز ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔

2016ء “ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کوئلے کی کان میں مرنے والے 7افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقے کوریز میں کان کے حادثے کے حوالے سے امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں مذکورہ حادثے میں سات افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کان سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے بعد کلیئر کیا جا چکا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے ورثاء کو تین لاکھ روپے ‘ معذور ہونے والوں کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارش سے متعلقہ حادثات میں خیبر ایجنسی میں پانچ ‘ باجوڑ میں تین ‘ اورکزئی میں سات ‘ ایف آر بنوں میں دو اور مہمند ایجنسی میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد چھتیں گرنے کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کی کان کی امدادی کارروائیوں میں پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کان میں زخمی ہونے والوں کو لوئر اورکزئی ایجنسی کے کلایہ ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں طبی امداد دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کان کے حادثے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد ضلع شانگلہ سے تعلق رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں