پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ، 46مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
تازہ ترین : 1

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ، 46مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)پشاور کے علاقے ہشت نگری میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 46مشتبہ افراد گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پشاور کے علاقے ہشت نگری میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 46مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان مہاجرین بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کرائے نامے جمع نہ کرانے پر 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 13:19:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں