پشاور ، کرنل طارق غفور کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل
تازہ ترین : 1

پشاور ، کرنل طارق غفور کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء)پشاور کے علاقے اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کرنل طارق غفور کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پشاور کے علاقے اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کرنل طارق غفور کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی پر سوار ملزمان پٹرول پمپ سے کرنل طارق کا تعاقب کر رہے تھے، حملہ آوروں نے واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق کرنل غفور کو 3گولیاں لگیں، جن کے خول جائے وقوعہ سے مل گئے ۔ پولیس کے مطابق تفتیش کی جا رہی ہے کہ ملزم مقامی تھے یا خیبر ایجنسی سے آئے ۔ واضح رہے کہ کرنل طارق غفورگزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/03/2016 - 13:48:46

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں