پشاور، سرچ آپریشن کے دورا ن 4 افغان باشندوں سمیت 35 مشتبہ افراد گرفتا ر

جمعہ 11 مارچ 2016 14:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 4 افغان باشندوں سمیت 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا‘ اغوا کاروں سے مغوی بچہ بازیاب کروا لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ‘ شہید ٹاؤن اور غریب آباد کے 420 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران گزشتہ دنوں اغواء ہونے والے 5 سالہ ذیشان کو بازیاب کروا لیا گیا۔ ذیشان کو اغواء کاروں نے گزشتہ بدھ کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران 35 مشتبہ افراد سمیت 4 افغان باشندوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کو تفتیش کے غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں