چارسدہ دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئیں، تعداد 18 ہوگئی
تازہ ترین : 1

چارسدہ دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئیں، تعداد 18 ہوگئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ۔2016ء) چارسدہ دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئیں، تعداد 18 ہوگئی۔چارسدہ کے علاقے شبقدرکچہری میں ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمیوں میں شامل ایک اور خاتون لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔شبقدر کچہری دھماکے میں زخمی خاتون کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ‘ دھماکے کے بعد 29 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا تھا جن میں سے مجموعی طور پر 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں ‘8 افراد اب بھی ایل آر ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

وقت اشاعت : 10/03/2016 - 16:49:21

اپنی رائے کا اظہار کریں