پشاور کے دلہ زاک روڈ پر6 افرادکے قتل کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کرلیاگیا

جمعرات 10 مارچ 2016 14:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) پشاور کے دلہ زاک روڈ پر6 افرادکے قتل کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کرلیاگیا ذرائع کے مطابق مقدمہ دونوں فریقین کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے ‘پشاورکے نواحی علاقہ دلہ زاک روڈ پرسروس روڈ کے قریب گذشتہ روز دو فریقوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے ‘واقعہ کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کیاگیا جس میں دونوں فریقوں سے ایک ایک مدعی کولیاگیا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں قتل و اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں، مقتولین میں ایک واپڈا ملازم، دو پولیس اہلکاراور دو سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں ‘ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تصادم ایک پلاٹ کی ملکیت پر ہوا۔ فائرنگ سے قبل دونوں فریقوں میں ہاتھاپائی بھی ہوئی تھی۔ متنازع پلاٹ اورایک گھرکو پولیس نے سیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں