پشاور کو خوبصورت اور پھولوں کا شہربنانے کے لئے ماسٹرپلان ترتیب دیدیاگیا،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے

وزیراعلیٰ کے پی کے کی ذاتی دلچسپی کے باعث شہرکو جدیدترین شہربنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،افتتاحی تقریب اورمیڈیاسے گفتگو

بدھ 9 مارچ 2016 22:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) ڈائریکٹرجنرل پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)سلیم وٹو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے پشاور کو خوبصورت اور پھولوں کا شہربنانے کے لئے ماسٹرپلان ترتیب دے رکھا ہے جس سے آئندہ چندماہ میں اہلیان پشاورشہرمیں مثبت تبدیلی محسوس کرینگے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی ذاتی دلچسپی کے باعث شہرکو جدیدترین شہربنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمرود روڈ کی توسیع کے منصوبے کی افتتاحی تقریب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورسینئرصوبائی وزیر عنایت اللہ خان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ16کلومیٹرکے فاصلے پرمحیط جمرودروڈ کے توسیع منصوبے پر1026ملین روپے لاگت آئے گی جو5ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر سروس روڈ کے تعمیراتی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے نہ صرف شہرمیں ٹریفک کی روانی میں حائل مسائل میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کے رش میں بھی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ حیات آباد پشاورمیں فوڈ سٹریٹ کا افتتاح کیا جائے گاجس سے شہریوں کو تفریح کے مواقع میسرآئیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ڈی اے جو کہ چند ماہ پہلے شدید مالی بحران کا شکار تھا لیکن موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث اب اس ادارے کی آمدن میں بڑی حد تک اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں