مولانا صوفی محمد طبی امداد کے بعد سینٹرل جیل پشاور منتقل
تازہ ترین : 1

مولانا صوفی محمد طبی امداد کے بعد سینٹرل جیل پشاور منتقل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء)کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کولیڈی ریڈنگ ہسپتال سے طبی امداد کے بعد سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کردیا گیا ۔سینٹرل جیل میں قیدمولانا صوفی محمدکی طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا تھاجہاں ڈاکٹروں کی سات رکنی ٹیم نے انکا طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد صوفی محمد کو سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کردیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/03/2016 - 19:54:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں