مولانا صوفی محمد کی طبیعت خراب پشاور کے ہسپتال میں طبی امداد کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:06

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کولیڈی ریڈنگ ہسپتال سے طبی امداد کے بعد سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل میں قید مولانا صوفی محمدکی طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کےلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا تھا۔جہاں ڈاکٹروں کی سات رکنی ٹیم نے انکا طبی معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد صوفی محمد کو سینٹرل جیل پشاور واپس منتقل کردیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں