پشاور ،سرچ آپریشن میں 27 افغان باشندوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد گرفتا ر
تازہ ترین : 1

پشاور ،سرچ آپریشن میں 27 افغان باشندوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد گرفتا ر

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء) پشاور میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے 27 افغان باشندوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پشاور کے فقیر آباد اور حیات آباد کے علاقوں میں پولیس اور فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن میں لے لیا ۔ زیر حراست افراد میں سے 27 کا تعلق افغانستان سے ہے سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کے قبضے سے دستی بم ، شارٹ مشین گنیں اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لئے سیکورٹی فورسز نے گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/03/2016 - 12:31:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں