آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی شہباز تاثیرکی بازیابی پر اہلخانہ کو مبارکباد
تازہ ترین : 1

آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی شہباز تاثیرکی بازیابی پر اہلخانہ کو مبارکباد

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ۔2016ء ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے شہباز تاثیرکی بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انکے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کواپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کافی عرصے سے اغواء کئے گئے شہباز تاثیر کا بازیاب ہونا ان کے خاندان والوں کیلئے انتہائی خوشی کا موقع ہے اور کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی کیلئے بھی کوششیں تیز کی جائیں ۔

وقت اشاعت : 08/03/2016 - 22:33:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں