پشاور،تمام سیاسی قوتیں امن کے لئے مشترکہ جدوجہدکریں،سکندرشیرپاؤ

منگل 8 مارچ 2016 19:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی وسماجی بہبود سکندر حیات خان شیر پاؤ نے کہاہے کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ خطے میں امن کی بحالی کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لئے تمام سیاسی قوتیں مل بیٹھ کر جامع حکمت عملی اپنائیں کیونکہ عرصہ دراز سے خطے میں بدامنی ،نامساعد حالات اور دہشت گردی سے پختون قوم گزررہی ہے اور ان مسائل سے نبردآزما ہونے کے لئے سیکورٹی اداروں ،سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کو مشترکہ طورپر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے منگل کے روز ضلع چارسدہ میں شبقدر کچہری خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ سینئر وزیر مٹہ، صدر گھڑی ،کتوزئی، حسن زئی اورپہلوان قلعہ میں شہداء کی رہائش گاہوں پر گئے اوروہاں پر سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ۔انہوں نے اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اوران کے ورثاء کو یہ المناک صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطافرمانے کے لئے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں