شہید بینظیر یونیورسٹی میں طلبہ کی عمران خان کے ساتھ سیلفیاں،مستقبل کی منصوبہ ..
تازہ ترین : 1

شہید بینظیر یونیورسٹی میں طلبہ کی عمران خان کے ساتھ سیلفیاں،مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق سوال کیے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شہید بینظیر یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے جہاں طالبات نے انہیں گھیرے میں لے لیااور سیلفیاں بنائی ۔ بدھ کے روز پی ٹی آئی کے سربراہ نے ویمن ڈے کے موقع پر شہید بینظیر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ہے یونیورسیٹی انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے ، جبکہ دورہ کے موقع پر یونیورسٹی کی طالبات نے عمران خان کو گھیر ے میں لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں بنائی ، عمران خان بھی طلبات کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے انکے نام اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق سوال کیے۔

وقت اشاعت : 08/03/2016 - 14:40:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں