جامعہ پشاور کے شعبہ جینڈ رسٹڈیز میں یوم نسواں کے موقع پر سیمینار

منگل 8 مارچ 2016 14:03

پشاور۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء ) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر سٹیڈیز کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انوش خان کی ‘ سیمینار میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ طلباء اور طالبات نے شرکت کی‘ مقررین میں شعبہ جرنلزم کے ڈاکٹر فیض الله جان سوشل ورک کے ڈاکٹر بشارت حسین اے ٹی وی پشاور کے ڈپٹی منیجر ذکی الرحمان اور ینگ ومن رائٹرز فورم کی صدر نیلم آفریدی شامل تھے‘ مقررین نے خواتین کے حقوق اور اسی سلسلے میں سوشل میڈیا کے کردار کو اجاگرکیا‘ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا خواتین ک آزادی اظہار اور تعلیم وتربیت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں