عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کا اجلاس پرسوں طلب

منگل 8 مارچ 2016 14:02

پشاور۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اجلاس (جمعرات کی) صبح باچا خان مرکز میں طلب کر لیا ہے‘اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پارٹی کی تشکیل کردہ صوبائی عہدیداران پر مشتمل رپورٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائیگا اور بعض اہم فیصلے کیے جائیں گے‘امیر حیدر خان ہوتی نے تمام عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں