گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی شبقدردھماکے کی مذمت
تازہ ترین : 1

گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کی شبقدردھماکے کی مذمت

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مارچ۔2016ء) گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے شبقدردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔پیر کو گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے شبقدر کچہر ی میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دھماکے میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/03/2016 - 16:12:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں