پشاور پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر22 افراد حراست میں لے لیا

پیر 7 مارچ 2016 15:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) پشاور پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر22 افراد حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ لاہوری گیٹ میں قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ مار ا گیا اور جوا کھیلنے میں مصروف 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار قمار بازوں سے داو پر لگائی گئی 66 ہزار روپے کی رقم،جوا کھیلنے کے آلات ،موبائل فون اور ایک عدد پستول برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں