تین روزہ بین الاقوامی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس اختتام پذیر

پیر 7 مارچ 2016 13:08

پشاور۔07 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء )خیبرمیڈیکل یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن فارایکسیلینس ان میڈیکل ایجوکیشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آخری روزچھ مختلف سیشینزہوئے جن میں مقررین نے مختلف موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے ‘ اس موقع پر طائف یونیورسٹی سعودی عرب کے پروفیسر معین علی‘ کے ایم یو آئی پی ایچ کے ڈاکٹر ایاز‘ ڈاکٹر ثروت ‘آغاخان یونیورسٹی کراچی کی پروفیسر شیلا پنجائی ‘ آرمی میڈیکل کور کے پروفیسر بریگیڈئیر عامر‘ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی پروفیسرثمینہ ملک‘ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کی وائس چانسلرپروفیسر لبنیٰ بیگ ‘برطانیہ کے پروفیسر جینٹ گرانٹ ‘یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے شرکاء نے شر کت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں