پشاور : تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل نہ کرنے پر تحریک انصاف کارکنان کا احتجاج
تازہ ترین : 1

پشاور : تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل نہ کرنے پر تحریک انصاف کارکنان کا احتجاج

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء): تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ کارکنان نے بھانہ ماڑی کے چورنگی چوک میں ٹائر جلا دئے۔ احتجاج کے باعث چورنگی چوک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن ادھورا چھوڑ دیا ہے۔ جگہ جگہ ملبہ پڑا ہے اور سڑک کی مرمت کا کام بھی ابھی باقی ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

وقت اشاعت : 07/03/2016 - 11:32:14

اپنی رائے کا اظہار کریں