’یوتھ میگا چیلنج ‘ کی تقریب بارش کی نذر، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

اتوار 6 مارچ 2016 14:50

’یوتھ میگا چیلنج ‘ کی تقریب بارش کی نذر، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) کروڑوں روپے کی یوتھ میگا چیلنج کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے دوران ہی شامیانہ ٹپکنے لگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تقریب ادھوری چھوڑ کرہی چلے گئے۔

(جاری ہے)

یوتھ میگا چیلنج کی تقریب کے دوراب بارش ہونے لگی ، اس دوران وزیر اعلی پرویز خٹک انعامات تقسیم کر رہے تھے تاہم انہوں نے تقریب ادھوری چھوڑی ، چھتری اوڑھی اور اپنی کابینہ کے ساتھ چلتے بنے ۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوتھ میگا چیلنج کی تقریب کا آغاز کیا تھا تو صحافیوں نے سوال کیا تھا کہ آج بارش ہو رہی ہے اور شامیانہ ٹپک رہا ہے اگر کل بھی یہی صورت حال رہی تو کیا بنے گا۔ لیکن خیال کیا جا رہا ہے تھا کہ آج بہتر انتظامات ہونگے لیکن وہی ناقص شامیانہ لگایا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں