یوتھ کو صحیح سمت دی تو نیا پاکستان بن جائے گا، ہار نہ مانیں گے تو ہار جائیں گے،عمران خان

ہفتہ 5 مارچ 2016 15:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یوتھ کو صحیح سمت دی تو نیا پاکستان بن جائے گا، ہماری جنریشن نے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا، ہار نہ مانیں گے تو ہار جائیں گے،علم حاصل کرنے کیلئے انگریزی سیکھو لیکن مغربی غلام نہ بن جاؤ ، بھیک مانگنے والے کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے،آج پاکستان کی برآمدات 20ارب ڈالر جبکہ سنگاپور کی 512ارب ڈالر سے زائدہیں حالانکہ سنگاپور کی آبادی پشاور سے بھی کم ہے۔

وہ ہفتہ کو یہاں میگا یوتھ چیلنج کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ یوتھ کو صحیح سمت دی تو نیا پاکستان بن جائے گا، ہماری جنریشن نے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا، آج پاکستان کی برآمدات 20ارب ڈالر ہیں، سنگاپور کی برآمدات 512ارب ڈالر سے زائد ہیں، سنگاپور کی آبادی پشاور سے بھی کم ہے،انگریزی زبان سے مغربی تہذیب کا غلام نہیں بنتا، غلام ہمیشہ غلام ہی رہتا ہے بڑا انسان نہیں بنتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں، علم حاصل کرنے کیلئے انگریزی سیکھو لیکن مغربی غلام نہ بن جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کبھی یہ نہ سوچنا کہ میں ہار جاؤں گا تو کیا ہو گا، ہار نہ مانیں گے تو ہار جائیں گے، بھیک مانگنے والے کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ چیمپیئن آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے اور وہی فتح حاصل کرتا ہے، محمد علی باکسر عقل استعمال کرتے تھے، وہ پروفیسر بھی بن سکتے تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں