اکادمی ادبیات پاکستان کا سجاد احمد کی وفات پر تعزیتی اجلاس

جمعہ 4 مارچ 2016 12:14

پشاور۔04 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مارچ۔2016ء ) اکادمی ادبیات پاکستان کے ریجنل دفتر پشاور میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سید ولی خیال مومند کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس ہوا اجلاس میں اکادمی ادبیات پشاور آفس کے دیرینہ کارکن سجاد احمد کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے سرفراز کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں